حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)کل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد جلسہ میں راہو ل گاندھی نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے عہدہ پر کسی خاتون کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ راہول گاندھی کے اس اعلان کے بعد کانگریس کے خاتون اراکین اسمبلی میں حیہ بات گشت کر رہی ہے کہ آخر کانگریس کو اکثرے حاصل ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کون سننے والی ہیں۔ اس فہرست میں جب ہم غور کرینگے تو سب سے پہلے سابق ریاستی وزیر گیتا ریڈی کا نام آتا ہے جو سابق میں نائب وزیر اعلی کے دوڑ میں شامل رہیں۔ جبکہ
انکے بعد دوسرے نمبر پر گدوال کے اسمبلی امیدوار و سابس وزیر ڈی کے ارونا کا نام آتا ہے جو تلنگانہ کے وزرا میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہیں۔ اسی طرح فلم انڈسٹری سے سیاست میں قدم رکھنے والوں میں سے سابق ٹی آر ایس امیدوار وجئے شانتی کا نام آتا ہے جو رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔ انکے بعد سکندر آباد کے کانگریس اسمبلی امیدوار جئے سدھا کا نام آتا ہے جو دوسری معیاد کے لئے اس سکندر آباد سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان کے بعد تلنگانہ کانگریس قائدین کو ایک غیر معمولی دھکا لگا ۔ او آئیدہ وقت ہی بتائیگا کہ تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلی کون بن سکتے ہیں۔